ETV Bharat / city

Lightning Strikes: جے پور میں بارش میں سیلفی لینا مہنگا پڑا، 11 افراد ہلاک - news of jaipur

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں آسمانی بجلی کے زد میں آنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک، جبکہ تقریباً 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

Jaipur: Lightning strikes at Amer Fort, 11 dead, rescue operation going on
آمیر علاقے میں آسمانی بجلی کے زد میں آنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک، جبکہ تقریباً 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 4:55 PM IST

در اصل گذشتہ روز تیز بارش کے دوران جے پور کے آمیر قلعے (Lightning strikes at Amer Fort) کے مینار پر سیلفی لے رہے افراد آسمانی بجلی کے زد میں آگئے جس کے نتیجے میں تقریباً 11 افراد ہلاک ہوئے گئے جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متعدد افراد نے بجلی سے بچنے کے لیے قلعے سے چھلانگ لگادی تھی۔

ویڈیو

وزیر اعظم آفس نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کو50000 روپے وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دیے جائیں گے۔'

Jaipur: Lightning strikes at Amer Fort, 11 dead, rescue operation going on
راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں آسمانی بجلی کے زد میں آنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک، جبکہ تقریباً 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایس ٹی آر ایف کے جوان نے کہا کہ' رات سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، انہیں اس سلسلے میں رات 9 بجے اطلاع ملی کہ آمیر علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے، آپ لوگ وہاں فوراً پہنچیں، تبھی ہماری ٹیم وہاں پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔'

ایس ٹی آر ایف کے علاوہ سول ڈیفنس کی ٹیم بھی ریسکیو آپریشن چلارہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جب وہ اوپر پہنچے تو کچھ لوگوں کو زخمی حالت میں پایا جبکہ کچھ لوگوں کی لاش زمین پر گری ہوئی ملی۔ ہم لوگوں نے سبھی کو سنبھالا اور سیڑھیوں کے ذریعہ نیچے لے آئے۔'

Jaipur: Lightning strikes at Amer Fort, 11 dead, rescue operation going on
آمیر علاقے میں آسمانی بجلی کے زد میں آنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک، جبکہ تقریباً 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے

جوانوں کا کہنا کہ رات کے اندھیرے میں لائیٹ کے استعمال سے ریسکیو آپریشن کیا، جبکہ دوبارہ صبح سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔'

انہوں نے بتایا کہ واچ ٹاور پر کی سیڑھیاں اتنی چھوٹی ہیں کہ ریہاں سے زخمیون کو نیچے اتار کر ہسپتال پہنچانا بہت مشکل کام تھا۔ ہم نے بڑی کوششوں کے بعد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

واضح رہے کہ جس طرح سے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے، اس کی راجستھان حکومت اور حکومتی نمائندے کافی تعریف کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.