ETV Bharat / city

پولیس حراست میں نوجوان کی گولی مارکر خود کشی - سائبر ٹیم

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران بھی جرائم میں کمی نہیں آئی ہے۔

پولیس حراست میں نوجوان کی گولی مارکر خود کشی

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 3:11 AM IST

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں تین ہزار کے انعامی ملزم نے پولیس حراست میں خود کو گولی مارلی۔ سر میں گولی لگنےکی وجہ سے نوجوان کو سنگین حالت میں ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی ہے۔

جبل پور زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس بھگوت سنگھ چوہان نے آج بتایا کہ ہنومان تال پولس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں شوبھم بیراگی (25) کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کیا تھا۔

پولیس نے اس کی گرفتاری پر تین ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ پولیس کی سائبر ٹیم کو کل شام اطلاع ملی تھی کہ مفرور ملزم کچنار سٹی وجے نگر میں گھوم رہا ہے۔

مسٹر چوہان نے بتایا کہ سائبر ٹیم نے چھاپہ مارکر نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ مفرور نوجوان ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھا۔ ایسی اطلاع ٹیم کو ملی تھی۔

ٹیم نے گرفتاری کے بعد سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ ہتھیار سول لائن میں واقع ایک کھنڈر نما مکان میں چھپا کر رکھے ہوئے ہیں۔

سائبر ٹیم ملزم نوجوان کو لے کر سول لائن تھانہ لائی۔ اسی دوران نوجوان نے چھپا کر رکھی پسٹل سے اپنے سر میں گول مارلی جسے سنگین حالت میں علاج کے لئے ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

اس معاملے میں لاپرواہی کی وجہ سے اے ایس آئی کپور سنگھ، اے ایس آئی وجے سنگھ سمیت تین پولس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

وہیں واقعہ کے سلسلے میں عدالتی جانچ کے حکم جاری کئے گئے ہیں۔ جوڈیشری افسر کے سامنے مہلوک نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اس کے اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.