ETV Bharat / city

ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی اداکارہ کی خودکشی - اداکارہ پریکشا مہتا

متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی اندور کی اداکارہ پریکشا مہتا کے خودکشی کرنے کی خبر ہے۔

ٹی وی سیریل میں کام کرنے اداکارہ کی خودکشی

author img

By

Published : May 26, 2020, 10:04 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی رہنے والی اور ممبئی میں متعدد ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی اداکارہ پریکشا مہتا نے خودکشی کرلی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کام نہ ملنے کے خوف سے کئی دن تک وہ ڈپریشن میں تھی اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔

ٹی وی سیریل میں کام کرنے اداکارہ کی خودکشی

اندور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پریکشا مہتا کے کنبہ کے افراد کو اس بات کا خدشہ ہے کہ انہوں نے کام نہ ملنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے۔

فی الحال اندور پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ موت کی وجہ صرف ایک فنکار کا کیریئر ہے یا اس نے کسی اور وجہ سے خودکشی کی ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ اندور کے ہیرا نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے بجرنگ نگر کا ہے، جہاں رات گئے اداکارہ نے خود کو پھندہ لگاکر اپنی جان دے دی۔

متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی اندور کی اداکارہ پریکشا مہتا کے خودکشی کرنے کی خبر ہے

یاد رہے کہ متوفی ممبئی میں ایک ٹی وی سیریل میں کام کرتی تھی، تاہم اس کے والد کا کہنا ہے ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں کام نی ہونے کی وجہ سے گھر آئی ہوئی تھی۔

ممبئی میں جس طرح سے کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھتا جارہا ہے اور بار بار لاک ڈاون میں اضافہ ہورہ ہے، شایس اسی لیے اداکارہ نے افسردگی کی زد میں آکر یہ مہلک قدم اٹھایا ہے۔

فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، آپ کو بتادیں کہ پریکشا ٹی وی سے پہلے تھیٹر کی آرٹسٹ تھیں اور انہوں نے ابھییج واڈکر، سنتوش ریگے اور ناگیندر سنگھ راٹھور کے ڈرامہ گروپ ڈرامہ فیکٹری سے ہی اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

خیال رہے کہ سعادت حسن، منٹو کا ڈرامہ 'کھول دو' پریکشا کا پہلا ڈرامہ تھا، اس ڈرامہ کے زبردست ردعمل کے بعد انہوں نے خوبصورت بہو، ہوندیں، راکچھس، پرتیبیمبت، پاٹنرس۔ ہاں ، تھرل، اور ادھوری عورت جیسے بہت سے ڈراموں میں کام کیا تھا۔

اداکاری کے لیے پریکشا کو تین قومی تھیٹر میلوں میں پہلی پوزیشن مل چکی ہے، پریکشا نے ایک ڈرامہ 'روڈ کے کنارے' میں اپنی اداکاری کے لیے ایوارڈ جیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.