پیر کو گجرات کے جام نگر سے 30 ٹن لکوڈ آکسیجن (Liquid Oxygen) لے جانے والا ایک ٹینکر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور پہنچا۔ اس موقع پر رکن پارلیمان تلسی رام سیلاوت نے ریلائنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ، ’’ہم مشکل کے اس دور میں لکوڈ آکسیجن فراہم کرنے پر ریلائنس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘
بی جے پی رہنما شنکر لالوانی نے ٹینکر کی آمد پر پوجا پاٹ انجام دی۔ وہیں اس دوران ایم ایل اے آکاش وجے ورگیہ بھی موجود تھے۔ یہ آکسیجن بی آر جے (BRJ) کے کومیڈی پلانٹ سے سلنڈروں میں بھر کر اسپتالوں تک پہنچایا جائے گا۔
آکسیجن کی پہلی کھیپ کی آمد کے بعد آکسیجن ٹینکر اب مستقل بنیادوں پر اندور پہنچیں گے۔