ایک مقامی شخص نے بتایا کہ' علاقے کے کچھ افراد طبی عملے کا تعاون کر رہے تھے، اسی دوران ایک بزرگ خاتون کو زبردستی لے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد کچھ لوگوں نے طبی عملےپر حملہ کردیا۔
اطلاع ملنے پر محکمہ پولیس نے ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ وہیں محکمہ کے اعلی افسران نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جا ئزہ لیا اور مناسب ہدایات دیں۔
علاقے کے لوگوں نے میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ' آئندہ اس قسم کی غلطی مزید نہیں ہوگی ۔