مددھیہ پردیش کے ضلع اندور کے لسوڈیہ تھانہ حلقہ کے تحت تلاولی چندا کے قریب گزشتہ رات تیرز رفتار کار کی ٹینکر سے ٹکر میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار میں سوار 6 طلبہ کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق دیواس سے اندور کی طرف آنے والی تیز رفتار سوئفٹ کار ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں پٹرول پمپ کے باہر کھڑے ایک ٹینکر کو پیچھے سے کار نے زوردار ٹکر مار دی، حادثے میں کار میں سوار سبھی 6 طلبہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ جائے حادثہ پر پہنچ کر پولیس نے کافی مشقت کے بعد تمام لاشوں کو کار سے باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔
پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) راجیش رگھوونشی نے آج بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سورج بیراگی، چندربھان رگھوونشی، سونو جاٹ، امرسنگھ، گولو بیراگی اور رشی بیراگی کے طور پر کی گئی ہے۔ سبھی اندور کے رہنے والے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ شب لاسوڈیاں تھانہ علاقہ کے تالاولی چندا میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ایک پٹرول ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ لاشوں کو گزشتہ شب ہی پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔