ETV Bharat / city

اندور میں کورونا کے393 نئے کیسز، 6 اموات - کورونا سے متاثر مریضوں

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اندور میں کورونا کے393 نئے کیسز، 6 اموات

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 3:42 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کا تجارتی دارالحکومت تصور کیا جانے والا اندور اب کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔ یہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اندور میں کورونا سے متاثر 393 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے وہیں اس دوران 6 اموات بھی درج کی گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2739 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 2342 رپورٹ منفی آئی ہیں جب کی 393 کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ وہیں اس دوران 6 اموات بھی درج کی گئی ہیں جب کہ اسپتالوں سے شفایاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد 12068پہنچ چکی ہے۔

اندور ضلع میں اب تک دو لاکھ 58 ہزار 495 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 17ہزار 9سو چالیس کی رپورٹ مثبت ملی تھی جبکہ 12 ہزار آٹھ افرد شفایاب ہو کر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔ وہیں اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 495 ہوگئی ہے جبک5399 کورونا سے متاثر مریضوں کا اسپتالوں میں علاج بھی چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے 50لاکھ سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جن میں 40لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس مہلک وائرس سے 82ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

پورے عالم میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کروڑ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 9لاکھ 40ہزار کے قریب افراد فوت ہو چکے ہیں۔ کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ کے بعد ہندوستان میں موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.