ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جماعت اسلامی ہند کی خواتین شعبے نے 'مضبوط خاندان مضبوط سماج' کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند کی خواتین شعبے نے مضبوط خاندان مضبوط سماج عنوان سے کل ہند دس روزہ مہم شروع کی ہے جو ملک کے مختلف ریاستوں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیے جا رہے ہیں۔
اس میں معاشرے کی فلاح بہبود و ترقی کے لیے خاندانی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بیداری جلسے کیے جا رہے ہیں۔
اسی کے پیش نظر اندور میں بھی یہ جلسے منعقد ہو رہے ہیں جس میں جماعت اسلامی کی کارکن اور اراکین خواتین سے خطاب کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر 'ہم مغربی ممالک کی نقل کرتے ہیں تو یہ سوچ اس وقت ہی بنتی ہے جب ہم اپنے مذہب اور اپنے دین کو کمتر سمجھنے لگتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'اسلام غالب ہونے کے لیے آیا ہے مغلوب ہونے کے لیے نہیں'۔
جماعت اسلامی کی خاتون صدر نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے واقف کرانا ہے کیوں کہ عموماً لوگ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوگئے ہیں۔
وہیں مجلس شوریٰ کی کارکن نے کہا کہ ریاستی سطح سے لے کر گاؤں تک اس طرح کے جلسے منعقد کررہے ہیں تاکہ اسلام کی اعلیٰ تعلیمات اور خاندانی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو بیدار کیا جاسکے۔