ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد4 ہزار664 ہو چکی ہے، جبکہ وہیں 226 افراد کی اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ' اندور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 512 مریضوں کی جانچ ہوئی جن میں 49 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ 4 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
اندور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لیکن اب تک یہاں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 435 ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی صحافی سے خصوصی بات چیت
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ'1 ہزار 512 نمونے لیے گئے تھے ان میں سے 49 افراد کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔جبکہ 1 ہزار 452 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ابھی بھی 1 ہزار 3 افراد زیرعلاج ہیں۔