عموما لوگ ڈرامہ دیکھ کر نصیحت حاصل کرتے ہیں مگر اندور کے ایک منو چوہان نامی ایک شخص نے کرائم سیریل دیکھ کر قرض سے بچنے کے لیے خود کو اغوا کروا لیا۔
منو چوہان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے غائب ہونے کی شکایت پولیس کو دی۔ پولیس نے معاملے میں تفتیش شروع کی۔ اس کے بعد پتہ چلا کہ غائب ہوئے شخص نے خود کو اغوا کرنے کی سازش رچی تھی۔ غائب ہوا شخص راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک ہوٹل میں ملا۔
پولیس کے مطابق غائب ہوا شخص کا نام منو چوہان ہے اس کا تعلق اندور کے کھجرانہ علاقے سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شخص نے قرض سے نجات پانے کے لیے ایسا کیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ منو چوہان شخص نے اپنے اہل خانہ سے ہمدردی کے نام پر پیسے وصول کرنے کی کوشش کی۔ شخص نے اپنی اہلیہ کو میسج کر کے چار لاکھ روپے کا انتظام کرنے کو کہا۔
منو چوہان کی اہلیہ نے جب پریشان ہو کر پولیس سے شکایت کی تو منو چوہان کی لوکیشن دہلی اور راجستھان نکلی۔ اس کے بعد جے پور کے ایک ہوٹل میں منوج چوہان مل گیا۔ جب پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو معاملے کا خلاصہ ہو گیا کہ فریادی نے خود اغوا ہونے کا ڈرامہ کیا تھا۔
ایڈیشنل ایس پی شیلندر سنگھ چوہان نے بتایا منوج چوہان نے جس طرح سے اپنا اغوا ہونے کی اسکرپٹ لکھیں ہے اس کو دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کر سکتا۔
اطلاع کے کے مطابق منو چوہان پر 25 لاکھ سے زیادہ کا قرض ہے۔