ETV Bharat / city

اندورمیں کورونا وائرس کا قہر جاری - اندورمیں کورونا وائرس

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43 نئے مثبت مریض کی تصدیق ہونے کے بعد اندورمیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1611 تک پہنچ گئی ہے۔

corona-virus-increases-in-indore
اندورمیں کورونا وائرس کا قہر جاری
author img

By

Published : May 4, 2020, 8:02 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور ریاست میں کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے۔

اندور میں کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ اور محکمہ صحت ہر ممکن کوشش کر رہا ہے مگر اس کے باوجود 24 گھنٹوں میں 43 کورونا مثبت مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد سولہ سو گیارہ ہوگئی ہے جبکہ 77 مریضوں کی جانیں بھی جاچکی ہیں۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین بیٹیاں نے بتایا کہ ’گزشتہ رات تک ہم نے 426 نمونوں کی جانچ کی تھی جس میں 326 نمونے منفی آئے تھے جبکہ 43 مثبت آئے تھے، ان مثبت مریضوں کے بعد کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 1611 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی 121 مریض صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور آج تقریبا سو سے زیادہ مریضوں کو ڈسچارج کیا جاسکتا ہے، وہیں تقریبا اٹھائیس لاکھ لوگوں کا ہم جانچ کر چکے ہیں اور پانچ لاکھ گھروں تک پہنچ چکے ہیں یہ سب ہم نے ایپ کے ذریعہ کیا ہے ابھی ایک نیا ایپ آیا ہے جس کے ذریعہ سبھی کا ڈاٹا جمع کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.