جب سے کورونا کی وبا نے قہر برپا کیا ہے تب سے نوجوان طبقہ حقیقی دنیا سے کافی حد تک متعارف بھی ہوا ہے۔ اب اُس کو دنیا کی چکا چوندھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا احساس پیدا ہو ہے۔
جب سے سوشل میڈیا منظرعام پر آیا ہے تب سے نوجوان طبقہ اپنی یوم پیدائش کو بڑی دھوم دھام سے مناتا ہے۔ مگر شہر اندور کے ایک نوجوان نے اپنی یوم پیدائش کا جشن منفرد انداز میں ضرورت مند بچوں کے ساتھ سلیبریٹ کیا۔ جہاں اس نے کیک کاٹا، کیک تقسیم کے بعد ریٹرن گفٹ بھی بچوں کو بانٹا۔
برتھ ڈے بوائے نرمل نام دیو نے کہا کہ یہ ہمارا خود کفیل بھارت کی اور بڑھتا قدم ہے۔ جو نوجوان طبقہ لاکھوں روپے ڈی جے پارٹی اور ہوٹلوں میں یوم پیدائش کے نام پر خرچ کر دیتا ہے وہی رقم ہم علاقے وار ان ضرورت مند بچوں کے ساتھ سیلیبریٹ کر خرچ کریں گے جو اپنی یوم پیدائش کا جشن نہیں مناتے۔