کورونا وائرس کے ساتھ اس کے ضمنی واقعات بھی خوب سامنے آرہے ہیں۔ تازہ معاملہ مدھیہ پردیش کے اندور کا ہے۔ جہاں ایک خاتون نے اندور کے تکوگنج تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ گوکل داس ہسپتال نے بل کے چکر میں کئی روز تک ان سے کووڈ-19 کی رپورٹ چھپائی ہے۔
شکایت کے بعد تھانہ تکوگنج کی پولیس نے ہسپتال کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ فریادی کی شکایت کے بعد اگر ہسپتال کی غلطی سامنے آتی ہے، ہسپتال کے سربراہ اور منیجر پر قانونی کارروائی ہوگی۔
وہیں اندور میں کئی ایسے معاملات ہیں جہاں پرائیویٹ ہسپتالوں پر الزام ہے کہ وہ مریضوں سے غیر ضروری پیسے لے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ آنے والے دنوں میں ان ہسپتالوں کے سربراہان کے خلاف انتظامیہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔