پولیس کے مطابق شرپسندوں کے گروہ نے لوگوں سے پیسے لینے کی 13 وارداتوں کو انجام دیا۔ اس گروہ میں پانچ لوگ شامل ہیں جن میں دو کی گرفتاری ہوئی جبکہ تین ملزم اب بھی فرار ہیں۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے شرپسندوں سے تقریبا 13 لاکھ روپے کے سونے چاندی کے زیورات ضبط کیے ہیں۔
ایڈیشنل ایس پی پرشانت چوبے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'جاجی نگر تھانہ علاقے میں رہنے والے ریٹائرڈ کسٹم آفیسر کے گھر میں ملزمین رات میں داخل ہوئے تھے۔ ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گھر سے سونے چاندی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اس کے بعد پولیس نے مخبر اور دیگر ذرائع سے ملزمین کا پتہ لگایا۔ پولیس نے بتایا کہ 'ان کو تلاش کرنے میں کافی مشکل ہوئی کیوںکہ یہ قبائلی علاقوں میں رہتے تھے۔' پولیس نے بتایا کہ یہ اپنا مقام بدلتے رہتے ہیں۔ ان کا مقصد تھا کہ جب زیادہ مال اکھٹا ہو جائے تو دوسرے صوبے میں جاکر اس کو فروخت کر اچھا دام وصول کریں گے۔
پولیس نے بتایا کہ فی الحال اس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے 13 لاکھ روپے کی زیورات برآمد کیے ہیں۔ ان کے تین ساتھی ابھی بھی فرار ہیں، جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔