ETV Bharat / city

نظام آبادمیں بھی شاہین باغ کی طرز کا احتجاج جاری - سیکولر اقدار کے حامل قوموں کی بڑی تعداد مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر احتجاج جاری ہے۔

woman-protest-enterd-in-23rd-day-in-nizamabad-against-caa-npr-and-nrc
نظام آباد: شاہین باغ طرز کا احتجاج جاری ہے
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 6:45 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر احتجاج جاری ہے۔

خواتین، نوجوان، سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماوں کے احتجاج کا 23 واں دن ہے۔ جمہوری اور پرُامن انداز میں جاری اس احتجاج کو ریاست اور دیگر شہرؤں کے سماجی سیاسی اور مذہبی رہنماوں کی تائید حاصل ہورہی ہے۔

معروف عالم دین امیراللہ خان قاسمی نے نظام آباد شاہین باغ پہنچ کر احتجاجیوں کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جب کبھی مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا اپنے اعمال کا محاسبہ کیا، انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر امت مسلمہ کو احکام خداوندی اور سنت رسولﷺ پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر انھوں نے برادران وطن دیگر اقوام اور طبقات کی ستائش کی جنھوں سیاہ قوانین اور ملک کو بانٹنے کی مخالفت کی۔ انھوں نے کہا کہ سیکولر اقدار کے حامل قوموں کی بڑی تعداد مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے اور یہی ہمارے اتحاد کی نشانی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.