ETV Bharat / city

کئی ریاستوں میں شدید بارش کا انتباہ - آندھرا پردیش کے ساحل کو پار

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 6 گھنٹوں سے یہ دباؤ 17 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کو پار کرتے ہوئے آج صبح 5.30 بجے جنوب۔ جنوب مغرب وشاکھا پٹنم سے تقریبا 120 کیلومیٹر کے فاصلے کاکناڈا سے 25 کیلومیٹر کے اندر اور نرساپور کے شمال مشرقی علاقہ سے تقریباً 100کیلومیٹر کی دوری پر مرکوز تھا۔

Warning
Warning
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 1:13 PM IST

مغربی وسطی خلیج بنگال پر بنا گہرا دباؤ کاکناڈا کے قریب شمالی آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کر گیا۔ اس دوران 55 تا 65 کیلو میٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 6 گھنٹوں سے یہ دباؤ 17 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کو پار کرتے ہوئے آج صبح 5.30 بجے جنوب۔جنوب مغرب وشاکھا پٹنم سے تقریبا 120 کیلومیٹر کے فاصلے کاکناڈا سے 25 کیلومیٹر کے اندر اور نرساپور کے شمال مشرقی علاقہ سے تقریباً 100کیلومیٹر کی دوری پر مرکوز تھا۔

مچھلی پٹنم، وشاکھاپٹنم اور گوپال پورکے ساحلی ڈوپلار موسمی راڈرس سے گہرے دباؤ کی نگرانی کی جارہی تھی۔

اس بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج تلنگانہ میں بیشترمقامات پر 20 سنٹی میٹربارش ہوگی۔ شمالی دور دراز کرناٹک کے بعض مقامات، جنوبی کونکن وگوا، وسطی مہاراشٹر و مراٹھواڑہ اور شمالی آندھرا پردیش، رائل سیما، جنوبی دوردراز کرناٹک، جنوبی اوڈیشہ، جنوبی چھتیس گڑھ اور ودربھ میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اے پی کے اضلاع مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، وشاکھاپٹنم، وجیانگرم، سریکاکلم اور کرشنا میں نقصانات کا امکان ہے۔ جھونپڑیوں کو نقصان ہوگا، بجلی و مواصلاتی لائنس کو غیر محفوظ عمارتوں کے گرنے کے نتیجہ میں نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.