ETV Bharat / city

وقف بورڈ ملازم رشوت لیتےگرفتار - وقف بورڈ ملازم گرفتار

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو نے اسٹیٹ وقف بورڈ کے ایک ملازم کو رشوت لیتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

waqf-board-officer-arrested-red-handed-taking-bribe
وقف بورڈ ملازم رشوت لیتےگرفتار
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 7:03 PM IST

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو نے اسٹیٹ وقف بورڈ کے ایک ملازم کو رشوت لیتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

ملزم کی شناخت محمد اظہر خان جونئیر اسسٹنٹ کے طور پر کی گئی_ تفصیلات کے مطابق ملک پیٹ کے رہنے والے معین الدین نے قانون حق معلومات کے تحت مقامی مسجد ضیاء الحق کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے درخواست داخل کی تھی جس کا جواب دینا ملزم اظہر خان کی ذمہ داری تھی۔

وقف بورڈ ملازم رشوت لیتےگرفتار

اے سی بی نے ملزم کی کیبن کی مکمل جانچ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ ڈی ایس پی اینٹی کرپشن بیورو اچیشور راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آر ٹی آئی درخواست گزار معین الدین نے اے سی بی سے شکایت کی کہ مسجد کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ان سے رشوت طلب کی جارہی ہے۔

اے سی بی افسر نے بتایا کہ وقف بورڈ ملازم نے پانچ ہزار کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پھر وہ چار ہزار پر راضی ہوا۔

اے سی بی کے عملے نے منصوبہ بند طریقے سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بتایا کہ اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.