ملکاج گیری لوک سبھا سے نمائندگی کرنے والے کانگریس کے رکن پارلیمان ریونت ریڈی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ریونت ریڈی کو شمس آباد ایئرپورٹ پر نارسنگی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ رکن پارلیمان ریونت ریڈی نے بغیر اجازت دو دن قبل میاں خان گڈہ میں ڈرون کیمرے کا استعمال کیا تھا جس پر رنگا ریڈی ضلع کے نارسنگی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نجی جائیداد کو شوٹ کرنے کے لیے ڈرون کے استعمال کا مذکورہ رہنما پر الزام ہے۔
وزرات ہوا بازی کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے کے الزام میں ریونت کو کلیدی ملزم بنایا گیا۔ پولیس نے گزشتہ روز اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
مذکورہ رکن پارلیمان دہلی کے دورہ سے واپس ہوئے۔ پولیس نے شمس آباد ایر پورٹ سے انہیں گرفتار کیا جس کے بعد انہیں گولکنڈہ کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، ذرائع کے مطابق ریونت ریڈی کو راجندر کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔