ETV Bharat / city

ورنگل میں 'پٹنا پرگتی' پروگرام - شہر کی ترقی کا پروگرام

ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل (اربن) میں آج پٹنا پرگتی (شہر کی ترقی) پروگرام کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر حکومت کے وہپ اور ورنگل (ویسٹ) کے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

urban development programme held in warangal
ورنگل میں ،پٹنا پرگتی، پروگرام
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 4:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:08 PM IST

ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل (اربن) میں آج پٹنا پرگتی (شہر کی ترقی) پروگرام کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر حکومت کے وہپ اور ورنگل (ویسٹ) کے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس پروگرام کے تحت ونئے بھاسکر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک زبردست اقدام کرتے ہوئے اس پروگرام کو شروع کیا ہے، جہاں لوگ راست طور پر اپنے منتخب نمائندوں سے بات کریں گے اور اپنے مسائل کو پیش کریں گے جس کے بعد مسائل کو حل کرنے کا اقدام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اس پروگرام پر نکتہ چینی کر رہا ہے، انہیں افسوس ہے کہ ایک اچھے کام میں حکومت کا ساتھ دینے اور عوام کو راحت دینے میں آگے رہنے کے بجائے اپوزیشن اس پر بھی سیاست کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تلنگانہ کے عوام نے پچھلے چھ برس میں ہر الیکشن میں انہیں سبق سکھایا۔ باوجود اس کے اپوزیشن رہنماوں نے اپنی منفی روش نہیں چھوڑی۔

اس سے قبل حکومت نے پلے پرگتی(دیہی ترقی) کا پروگرام شروع کیا تھا جس کو حکومت نے کامیاب قرار دیا اور اسی سے جذبہ حاصل کرتے ہوئے شہر کی ترقی کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.