ETV Bharat / city

Omicron Detected in Telangana: تلنگانہ میں اومیکرون کی دستک - تلنگانہ اومیکرون

حیدرآباد میں افریقی ممالک سے لوٹنے والے دو افراد عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثر Omicron Detected in Telanganaپائے گئے۔

Omicron Detected in Telangana: تلنگانہ میں اومیکرون کی دستک

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 1:30 PM IST

ریاست تلنگانہ میں بھی اومیکرون وائرس کے دو مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہےOmicron Variant in Hyderabad۔ محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس نے بتایا کہ 12 دسمبر کو کینیا اور صومالیہ سے آنے والے دو افراد کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر Omicron Variant پائے گئے ہیں ان دونوں کا تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں علاج کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ صحت کے ڈایریکٹر نے مزید کہا کہ 12 تاریخ کو کینیا سے واپس لوٹنے والی 24 سالہ خاتون اومیکرون سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کے ارکان خاندان کے نمونے بھی حاصل کیے گئے جو متاثرہ خاتون کے قریب تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہا کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ شخص بھی اومیکرون سے متاثر پایا گیا۔

صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تشویش میں مبتلا نہ ہوں اور کووڈ کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کئے گئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

انہوں نے عوام الناس سے گھبرانے کے بجائے رہنما خطوط پر عمل کرنے، خصوصاً ماسک پہننے، بار بار ہاتھ صاف کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اومیکرون وائرس زیادہ تباہ کن نہیں تاہم تیزی سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کو مزید پھیلنے کے لیے رہنما خطوط پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.