ETV Bharat / city

نقل و حمل کھلنے کے باوجود آٹو ڈرائیورز پریشان - حیدرآباد نقل و حمل خبر

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے آر ٹی سی کے علاوہ دیگر ذرائع نقل و حمل آٹو ٹیکسی وغیرہ چلانے کی اجازت دی گئی۔ لیکن یہاں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

نقل و حمل کھلنے کے باوجود اٹو ڈرائور پریشان

author img

By

Published : May 22, 2020, 11:33 PM IST

سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانے کے لئے آٹو میں ڈرائیور کے علاوہ دو سواروں کو سوار کرنے کی تاکید کی گئی لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں اس پر عمل آوری نہیں ہو رہی ہے۔

نقل و حمل کھلنے کے باوجود اٹو ڈرائور پریشان

آٹو ڈرائیورز ایک آٹو میں بدستور پانچ تا چھے مسافروں کو بٹھا رہے ہیں جس سے شخصی فاصلے کا مقصد فوت ہوتا جا رہا ہے۔ آٹو ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ یونین کی جانب سے آٹو کی رقم مقرر ہے ہم فی مسافر 20 روپئے لیتے ہیں متعینہ مقام تک ایک چکر میں ہم ڈھائی سو روپئے کماتے ہیں اس طرح ہم دن میں چار تا پانچ چکر کرتے ہیں جس سے 1000 یا 1250 روپے کما لیتے ہیں۔ اگر ہم صرف دو مسافروں کو سوار کریں تو ایک چکر میں محض 80 روپئے کما سکیں گے اور دن میں صرف 400 روپئے ہی کما سکیں گے جبکہ چھہ تا سات سو روپئے آٹو مالک یا فنانسر کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔

آٹو ڈرائیورز نے حکومت سے اس شرط کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد آٹو ڈرائیورز نے کرائے میں اضافہ کر دیا اور مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کر رہے ہیں مسافروں نے زائد کرایہ وصول کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.