ETV Bharat / city

تلنگانہ کے وزیر نے ایمبولنس طلب کر کے زخمی کو اسپتال پہنچایا - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے ایک مرتبہ پھر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سدی پیٹ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ پر فوری طورپر اپنی کاروں کے قافلہ کو رکوایا اورایمبولنس طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کروایا۔

ہریش راو
ہریش راو
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 2:26 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کے میرودوڈی منڈل کی قاضی پور شاہراہ پر منگل کی صبح یہ حادثہ پیش آیا جس میں بائیک پر جانے والے ایک شخص نے توازن کھودیا اور اس کی بائیک سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بائیک پر سوارشخص کی بیوی اور بچے زخمی ہوگئے۔

اس حادثہ کے بعد وزیر موصوف کا وہاں سے گذرہوا جنہوں نے اپنی کاروں کے قافلہ کو رکواتے ہوئے ایمبولنس طلب کی اور زخمیوں کو اپنی نگرانی میں اسپتال منتقل کروایا۔

مزید پڑھیں :

تلنگانہ میں معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ: ہریش راو

وزیر موصوف کی اس انسانی ہمدردی کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.