تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر راو کو تحریر کردہ خط میں مسٹر پلانی سوامی نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تملناڈو کی حکومت سیلاب سے متاثرہ تلنگانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب سے حیدرآباد شہر سمیت کئی دیگر اضلاع میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے اور کئی لوگوں کی جان بھی چلی گئی ہے۔
مسٹر پلانی سوامی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے آفت سے فوری طورپر نمٹنے اور راحت فراہم کرنے کی وجہ سے سیلاب سے ہونے والا نقصان کم ہوا۔ انہوں نے آفت میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لمحہ میں تلنگانہ حکومت کی مدد کرنے کے لئے تملناڈو حکومت چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ میں تلنگانہ حکومت کو دس کروڑ روپے فوری طورپر دے گی۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لوگوں کی مد د کے لئے کمبل اور قالین بھی بھیجے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بحران کے اس وقت میں ریاستی حکومت تلنگانہ حکومت کے ساتھ ہے۔
تلنگانہ کو تملناڈو حکومت کا دس کروڑ روپے عطیہ - Flood damage
تملناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے سیلاب سے بری طرح متاثر تلنگانہ حکومت کو پیر کو دس کروڑ روپے اور مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا۔