ETV Bharat / city

تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان - تلنگانہ میں درجہ حرارت کافی زیادہ

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت کافی زیادہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔

Temperature likely to rise in Telangana
تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان
author img

By

Published : May 30, 2020, 8:16 PM IST

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، منچریال، راجنا سرسلہ، پداپلی، کریم نگر، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ، محبوب آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم، ورنگل اربن، ورنگل رورل، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، جنگاوں، میڑچل، کاماریڈی اور محبوب آباد کے بعض علاقوں میں گرمی کی لہر میں تیزی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی، شمالی ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ متنبہ کیا ہے کہ 31مئی اور یکم جون کو اضلاع عادل آباد، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، میدک، سنگاریڈی، وقارآباد، رنگاریڈی، میڑچل، ملکاجگری، حیدرآباد، محبوب نگر، جوگولامباگدوال اور نارائن پیٹ میں بعض مقامات پر 30 تا 40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں اور گرج وچمک کا امکان ہے۔

آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، جنوبی ساحلی اے پی، شمالی ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت کا بھی امکان ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں تقریبا41ڈگری سلسیس یا 44ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیا جائے گا۔ اعظم ترین درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ اور44.2ڈگری سلسیس اے پی کے جنگامہیشوراپورم میں درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.