ETV Bharat / city

تلنگانہ میں 31 مارچ تک لاک ڈاون - تلنگانہ میں لاک ڈوان

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے اعلان کیا کہ 31 مارچ تک مکمل ریاست بند رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ،اپیڈمک ڈسیز ایکٹ1897 کے تحت ریاست کو لاک ڈوان کیا جارہا ہے۔

telangana-will-be-lock-down-till-31-march
تلنگانہ میں 31 مارچ تک لاک ڈاون
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 7:13 PM IST

Updated : Mar 22, 2020, 7:30 PM IST

وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے اعلان کیا کہ 31 مارچ تک مکمل ریاست بند رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ،اپیڈمک ڈسیز ایکٹ1897 کے تحت ریاست کو لاک ڈوان کیا جارہا ہے۔

تلنگانہ میں 31 مارچ تک لاک ڈاون

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سرکاری ادارروں میں 100 میں سے صرف 20 فیصد لوگ حاضر رہیں گے، آرٹی بسیز ٹیکسی اور آٹوز بند رہیں گے۔ تاہم محکمہ صحت اور بجلی کو مکمل طور پر کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ نجی ادارے بھی اس قانون کے تحت آتے ہیں انھیں 31 مارچ تک بند رکھ کر ملازمین کو مکمل تنخواہ ادا کرنی ہوگی۔ میڈیا کو لاک واون میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ غریب افراد کو فی آدمی کے حساب سے 12 کلو چاول اور 1500 روپئے حکومت کی طرف سے دئے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک جی او جاری کیا جائے گا جس میں تمام تفصیلات رہیں گیں۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندراشیکھر راو نے جنتا کرفیو کو کامیاب کرنے پر عوام کی سراہنا کی، اورشکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آج بھی پانچ کورونا کیسز مثبت پائے گئے،پانچوں افراد بیرون ملک سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا علاج کیا جارہا ہے۔تلنگانہ میں مکمل 26 کیسز درج ہوئے ہیں۔

وزیراعلی نے ریاست کی عوام سے آج کی طرح 31 مارچ تک لاک ڈوان میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Mar 22, 2020, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.