سابق وزیر نے حیدرآباد میں بی جےپی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان تباہ حالی کا شکار ہیں، اور پانی نہیں ہونے کی وجہ فصلیں سوکھ رہی ہیں،جس کی وجہ کسان کاشت کاری نہیں کرپارہے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ کھیتوں میں پانی پہنچانے کے بلند بانگ دعوے کرچکی ہے۔ مذکورہ پراجکٹ پر 80 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوچکےہیں مگر افسوس کہ ابھی تک ایک ایکر زمین کو بھی سیراب نہیں کیا جاسکا۔
اس موقع پر انھوں نے ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ،کےٹی آر،قوم پرستی کو مذہب سے جوڑ کر بی جے پی کو بدنام کرنے کے ریمارکس کررہے ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے مطالبہ کیا کہ 17 ستمبر کو تلنگانہ میں سرکاری سطح پر تلنگانہ لبریشن ڈے منایا جانا چاہیے۔
'قرض معافی کی رقم فوری طور پر جاری کی جائے' - قرض معافی
بی جے پی رہنما سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے قرض معافی کی رقم کو فوری طور پر جاری کیا جائے۔

سابق وزیر نے حیدرآباد میں بی جےپی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان تباہ حالی کا شکار ہیں، اور پانی نہیں ہونے کی وجہ فصلیں سوکھ رہی ہیں،جس کی وجہ کسان کاشت کاری نہیں کرپارہے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ کھیتوں میں پانی پہنچانے کے بلند بانگ دعوے کرچکی ہے۔ مذکورہ پراجکٹ پر 80 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوچکےہیں مگر افسوس کہ ابھی تک ایک ایکر زمین کو بھی سیراب نہیں کیا جاسکا۔
اس موقع پر انھوں نے ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ،کےٹی آر،قوم پرستی کو مذہب سے جوڑ کر بی جے پی کو بدنام کرنے کے ریمارکس کررہے ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے مطالبہ کیا کہ 17 ستمبر کو تلنگانہ میں سرکاری سطح پر تلنگانہ لبریشن ڈے منایا جانا چاہیے۔
news
Conclusion: