تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندریشیکھر راؤ ہفتے کو کابینہ کا اجلاس منعقد کریں گے تاکہ ریاست میں لاک ڈاون میں 14 اپریل سے توسیع کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی زیرصدارت یہ اجلاس شام 3 بجے ان کی کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں ہوگا۔
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس ہفتہ کی سہ پہر حیدرآباد میں ہوگا جس میں ریاست میں لاک ڈاؤن کو 14 اپریل سے بڑھانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اس موقع پر کوویڈ-19 کو روکنے میں کئے جانے والے اقدمات کا جائزہ اور آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
اس اجلاس میں ریاست کی معاشی صورتحال ، آئندہ کا عمل، ریاست میں غریبوں کو دی جانے والی امداد اور دیگر افراد جو تلنگانہ ہجرت کرچکے ہیں، زرعی پیداوار کی خریداری، فصلوں کے نقصانات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلی کےسی آر یہ کہ چکے ہیں کہ وہ لاک ڈاون کو بڑھانے کے حق میں ہیں، انھوں نے مرکزی حکومت کو بھی لاک ڈاون کی مدت بڑھانے پر زور دیا۔ کے سی آر نے ریاست میں صحت اہلکاروں کی سراہنا کرتے ہوئے انھیں بونس دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔