تلنگانہ بی جے پی کے صدر لکشمن نے کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کی ہڑتال پر مرکزی حکومت کی گہری نظر ہے۔
انہوں نےہڑتالی ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں ان کے حق کے لیے ہرممکن مدد کی جائے گی۔
اس موقع پر انھوں نے ریاستی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے ٹی ایس آر ٹی سی کی ہڑتال پر توجہ مرکوز کی ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی ملازمین کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دسہرہ کی چھٹیوں میں توسیع کرنا ملازمین کی جدوجہد کی پہلی کامیابی ہے، انھوں نے ملازمین کو مایوس نہ ہونے اور مثبت جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔
لکشمن نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسے شخص کو وزیر ٹرانسپورٹ بنایا ہے جس نے تحریک تلنگانہ میں حصہ نہیں لیا۔
ٹی ایس آر ٹی سی کی ہڑتال گیارھویں دن میں داخل ہوگئی ہے اس ہڑتال کے دوران دو ملازمین نے خود کشی کرلی۔
دوسری جانب حکمراں جماعت کے رہنما کیشوراؤ نے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کی ہے، جس پر آر ٹی سی نے اتفاق کیا ہے۔
مگر حکومت کی طرف سے ابھی تک دوبارہ بات چیت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔