ETV Bharat / city

امتحان سے پہلے طلبا کا احتجاج - طلبہ میں گھبراہٹ

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع گنجلکر دیہات کےہائی اسکول میں دسویں جماعت کےطلبہ کو میتھامیٹکس کا مضمون نہیں پڑھائے جانے پر احتجاج کیا گیا۔

students afrad of exams because teachers didn't teach them
طلبہ کی گھبراہٹ، اساتذہ نےتعلیم نہیں دی
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 5:46 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع گنجلکر دیہات کےہائی اسکول میں دسویں جماعت کےطلبہ کو میتھامیٹکس کا مضمون نہیں پڑھائے جانے پر احتجاج کیا گیا۔

سنویدھان رکشنا ویکے تنظیم نے طلبا کے ساتھ احتجاج کیا۔ تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ گلبرگہ ضلع کے گنجلکر دیہات کے سرکاری ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلبا کو اساتذہ نے میتھامیٹکس کے مضمون کے ساتھ دوسرے مضامین کی تعلیم نہیں دی۔

طلبہ کی گھبراہٹ، اساتذہ نےتعلیم نہیں دی

ضلع کمشنر آفس کے سامنے یہ احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر سنویدھان رکشنا ویکے کے رکن راہل سینگے نے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے میں صرف دس سے پندرہ دن باقی ہے مگر گلبرگہ ضلع کے گنجلکر دیہات کے سرکاری ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے طلبا تعلیم نہیں ہونے کی وجہ سے امتحان سے گھبرارہے ہیں۔

مذکورہ تنظیم کے ارکان نے کہا کہ اس ضمن مں کئی بار اسکول کے ایچ ایم اور یہاں کے تعلیمی افسر کو مطلع کرنے کے باوجود بھی طلبا کو راحت دینے کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر طلبا دسویں جماعت کے امتحان میں ناکام ہوتے ہیں اس کے ذمہ دار محکمہ تعلیم اور اساتذہ ہوں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.