روٹی مانگنے پر ظالم بیٹوں نے باپ پر حملہ کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔بنجارہ ہلز ساگر سوسائٹی کے قریب واقع اندرا نگر میں بھاگیا نامی شخص اپنے دونوں بیٹوں سرینو اور راجو کے ساتھ جھونپڑی میں رہتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز باپ نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ وہ چاول کھانا نہیں چاہتا اس نے روٹی کھانے کی خواہش ظاہر کی۔ روٹی کی فرمائش پر بیٹے برہم ہوگئے اور انہوں نے اپنے باپ پر یہ کہتے ہویے حملہ کردیا کہ وہ اسے کھانے کے لئے دے رہے ہیں وہی کافی ہے۔
انھوں نے لاٹھی سے اپنے باپ پر حملہ کردیا۔ حملے میں زخمی ،بھاگیا، پہلے اسپتال پہنچا اور اسکے بعد اس نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں اپنے بیٹوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔
باپ پر حملہ کردینے کا یہ واقعہ افسوسناک ہے، سماج میں والدین کا خیال رکھنے اور ان کی عزت کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ اور اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو کوئی بھی سوسایٹی قبول نہیں کرتی۔ خصوصاً مذہب اسلام میں والدین کی خدمت کرنے اور انھیں اف تک نہیں کہنے کی تعلیمات دی گی ہیں۔