ETV Bharat / city

سانپ نے باپ اور بچوں کو ڈس لیا

ریاست تلنگانہ میں سانپ کے ڈسنے کے واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ اس کے دوبچے کھمم ضلع کے ایک اسپتال میں زندگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

سانپ نے باپ اور بچوں کو ڈس دیا
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:58 AM IST

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے نرسمہولاپیٹ منڈل کے روپلا تانڈہ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مکان میں سانپ داخل ہوگیا اور تین افراد کو ڈس دیا، اس دردناک واقعہ میں ایک باپ کی موت ہوگئی اور بچوں کی حالت نازک ہے۔
تفصیلات کے مطابق روی نامی شخص اوراس کے دو بچے شرن اور نیلا تینوں کھاٹ پر سورہے تھے کہ سانپ نے انھیں ڈس دیا۔اس دردناک واقعہ کے بعد دیہات کے بزرگوں کے مشورے پر ان کو علاج کے لئے ایک جادوگر کے پاس لے جایا گیا۔ جہاں انکی طبیعت مزید بگڑ گئی۔
بعد ازاں انھیـں ایریااسپتال منتقل کیاگیا، اسپتال منتقلی کے دوران ہی روی کی موت ہوگئی۔ جبکہ بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.