ETV Bharat / city

خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی کلب - تلنگانہ حکومت نے شی ٹیمز کو 24 اکتوبر، 2014 کو متعارف کیا

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندرآباد میں واقع ایس وی آئی ٹی کالج میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے سیفٹی کلب کا افتتاح عمل میں آیا۔

safety-club-for-women-in-telangana
خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی کلب
author img

By

Published : Feb 11, 2020, 9:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:44 AM IST

آئی جی پولیس سواتی لکھرا نے مذکورہ کلب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر آئی جی پولیس سواتی لکھرا نے کہا کہ 'خواتین کے لیے سیفٹی کلبز نہ صرف حیدرآباد بلکہ ریاست بھر میں قائم کیے جائیں گے۔ ہر کلاس سے دو ارکان کو منتخب کرتے ہوئے 45 افراد کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ اس طرح ریاست بھر میں یہ کلبز بنائیں جائیں گے۔'

خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی کلب
سکندرآباد میں منعقد ہوئے اس پروگرام میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر اینڈرو فلیمنگ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خوانی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے تلنگانہ میں شی ٹیمز کا قیام عمل میں لایا گیا۔تلنگانہ حکومت نے شی ٹیمز کو 24 اکتوبر، 2014 کو متعارف کیا جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے، خواتین کو نقل و حمل کے لئے صحت مند ماحول فراہم کرنے کے علاوہ ان میں اعتماد کو بڑھانا ہے۔ شی ٹیمز کی نگرانی میں اسٹاکرز کی شناخت کی جاتی ہے اور انہیں سی سی ایس تھانے لایا جاتا ہے۔پولیس اسٹیشن میں اسٹاکر فیملی ممبرز کے ساتھ مشاورت کی جاتی ہے۔پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز اور کنڈکٹرز ، ایم ایم ٹی ایس ٹرینز سے اپیل ہے کہ وہ خواتین کو چھیڑنے والی اطلاعات پر 100 نمبر پر کریں اور قریبی پولیس اسٹیشن تک گاڑی لے جائیں۔اور اب سیفٹی کلب کی یہ پہل ریاست میں شروع کی گئی ہے، آئی جی پولیس سواتی لکھرا خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 1, 2020, 12:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.