مرکزی حکومت نے یکم اپریل سے ملک بھر میں این پی آر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے مگر حکومت این پی آر پر جواب دینے سے قاصر ہے۔
حیدرآباد کے ایک نوجوان محمد مقصود نے آر ٹی آئی (قانون حق معلومات) کے ذریعے این پی آر کے طریقہ کار اور اس سے متعلق دیگر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔
لیکن حکومت نے اس سلسلے میں جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے طریقہ کار کے متعلق قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس معاملے میں غور و خوض جاری ہے۔
محمد مقصودنے این پی آر سے متعلق سات سوال کیے مگر ایک کا بھی جواب انھیں نہیں ملا، ساتوں سوال پر محکمہ نے یہی کہا کہ اس معاملے میں غٖور وخوض جاری ہے۔ جبکہ یکم اپریل سے این پی آر ہونے جارہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہیکہ این پی آر، دراصل این آر سی کا پہلا مرحلہ ہے اگر این پی آر ہوگا تب این آر سی بھی ہوگا۔