اس موقع پر غم اور صدمے میں ڈوبے افراد خاننہ نے حکومت کو اس کا ذمے دار بتایا اور آر ٹی سی ورکرس کے ساتھ دیورکنڈہ بس ڈپو کے سامنےاحتجاجی دھرنا دیا۔
آر ٹی سی ڈرائیور کے حرکت قلب بند ہوجانے سے موت پر ایک بار پھر ورکرس نے اپنا مظاہرہ شدید تر کردیا ہے، نامپلی منڈل کے پڈیگی پلی سے تعلق رکھنے والے جئے پال ریڈی دیورکنڈہ ڈپو میں ڈرائور کی خدمات انجام دیتے تھے۔
جئے پال ریڈی نے اتوار کے روز شام تک آر ٹی سی کی ہڑتال میں حصہ لیا، اور پھر گھر واپس ہوئے،رات میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی، گھر والوں نے قریبی پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا، مگر طبیعت کے مزید بگڑ جانے سے انھیں حیدرآباد لے جایا جارہا تھا، اس دوران ان کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ آر ٹی سی ملازمین اپنے مطالبات کو لیکر ایک ماہ سے زیادہ دنوں سے ہڑتال پر ہیں، حکومت نے انھیں نوکری سے دوبارہ رجوع ہونے کے لئے 5 نومبر تک کی مہلت دی ہے۔