ETV Bharat / city

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ - Road accident in Sangareddy district of Telangana

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیاتاہم اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 10:54 PM IST

سنگاریڈی کے سائی نگر میں سڑک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے ٹہری ہوئی بائیک کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ بائیک کو کافی نقصان پہنچا۔ حادثہ سے وہاں موجود بچے محفوظ رہے جو وہاں کھیل رہے تھے۔

حادثہ کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔ کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بائیک گھر کے باہر ٹہرائی گئی تھی اور بچے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کار تیزرفتاری کے ساتھ ان کی طرف بڑھنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: عثمان نگر کے تقریباً 400 گھروں میں پانی داخل، مقامی مشکل میں

یہ دیکھ کر فوری طورپر بچے دوڑ کر اپنے گھروں میں چلے گئے جس کے نتیجہ میں وہ اس حادثہ سے محفوظ رہے۔اس حادثہ میں بائیک کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اس حادثہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.