ETV Bharat / city

تلنگانہ: سرکاری اراضیات کے ہراج کی جانچ کا مطالبہ

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے کوکہ پیٹ اور خانم میٹ کی سرکاری اراضیات کے ہراج کی جانچ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے سی بی آئی سے نمائندگی کی۔

تلنگانہ: سرکاری اراضیات کے ہراج کی جانچ کا مطالبہ
تلنگانہ: سرکاری اراضیات کے ہراج کی جانچ کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:39 PM IST

ریونت ریڈی نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے نارتھ بلاک میں سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے اس سلسلہ میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کوکہ پیٹ میں سرکاری اراضیات کے ہراج کے ذریعہ ہزاروں کروڑ روپئے کا سرکاری خزانہ کو نقصان پہونچایا جارہا ہے، اس کی مکمل اور جامع جانچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان سرکاری اراضیات کے ہراج کے ذریعہ 2500کروڑروپئے ہی حکومت حاصل کرنے کا دعوی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہراج کے نام پر قریبی افراد کو یہ اراضیات دی جارہی ہیں۔اس طرح ریاست کے خزانہ کو وصول ہونے والے 1500کروڑروپئے کا نقصان ہورہا ہے۔ اس معاملہ کی شکایت مختلف محکمہ جات سے کرنے کا کانگریس نے فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: ٹینک بنڈ پر ہر اتوار کو ٹریفک پابندی

اسی کے حصہ کے طورپر سی بی آئی کے ڈائرکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اس خصوص میں نمائندگی کی گئی۔کانگریس کے کارگذار صدور، ارکان پارلیمنٹ،کمیٹی کے صدورنشین سے ملاقات کی دو دن پہلے اجازت مانگی گئی تھی تاہم کوویڈ کی وجہ سے کانگریس سے صرف ایک ہی فرد کو ملاقات کی اجازت دی گئی جس پر داخلی طورپر پارٹی میں تبادلہ خیال کے بعد ان کو یہ ذمہ داری دی گئی اور انہوں نے تحریری طورپر سی بی آئی کے ڈائرکٹر سے اس خصوص میں نمائندگی کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.