کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مساجد میں صرف پانچ افراد کو ہی باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 جون سے عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا تھا اور حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ریاست تلنگانہ میں مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ میں صرف پانچ افراد نماز ادا کر رہے تھے، لیکن آج حکومت کی جانب سے ان دو مساجد کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کی اجازت دی ہے، حکومت کے گائیڈ لائنس کے مطابق اب 50 افراد مسجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اجازت دیئے جانے کے بعد آج فجر کی نماز سے عام لوگوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز ادا کی۔
محمد قلی قطب شاہ نے 1617ء میں قدیم تاریخی مکہ مسجد کی تعمیر کرائی تھی اس مسجد میں بیک وقت 20 ہزار فرزندان توحید نماز ادا کرسکتے ہیں، جبکہ نظام میر عثمان علی خان بہادر نے 1846ء میں شاہی مسجد باغ عامہ تعمیر کرائی تھی۔