ETV Bharat / city

شادی کی تقریبات سے منسلک افراد بے روزگار - سپاٹ بوائے، کیمرہ مین، لائٹ مین

گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون لگایا گیا جس کی وجہ سے کئی افراد بے روزگار ہو گئے۔

No marriage ceremony
شادی کی تقریبات
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:59 PM IST

عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاکھوں لوگوں کی زندگی درہم برہم ہو چکی ہے، ریاست تلنگانہ میں 20 مئی کو لاک ڈاون کا اعلان ہوا۔

شادی کی تقریبات

اعلان کے بعد شادی خانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ اس میں میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں خاندان بھی پریشان ہیں، ایونٹس، شادی اور دیگر تقریبات میں آر کے اسٹرا، قوالی، غزلیات، اور انٹرٹینمنٹ کے پروگرام منعقد کئے جاتے تھے-

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ایونٹ مینیجر محمد غوث محی الدین نے کہا کہ 'حکومت ہر انڈسٹری کو کاروبار کرنے اجازت دے رہی ہیں صرف تقریبات پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے کئی ہزار لوگ پریشان ہیں جس میں سنگرز بھی موجود ہیں- انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ہزاروں لوگ اس کام سے جڑے ہوئے ہیں'-

آرٹسٹ و سنگر بیگ شاہ نے کہا کہ 'اس کام میں میوزیشینز، سپاٹ بوائے، کیمرہ مین، لائٹ مین اور دیگر اسٹاف کام کرتا ہے۔ ایک ایونٹ سے کم از کم 50 لوگ وابستہ ہوتے ہیں- پچھلے سال بھی اسی طرح شادی خانوں و دیگر تقریبات کو بند کر دیا گیا تھا۔ ایک سال سے مسلسل ہماری زندگی کا گزر بسر مشکل ہو چکا ہے- انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سنگرس کے لیے کوئی موثر اقدام کریں اور کوٹ گائیڈلائنز کے ذریعے ہمیں بھی ایونٹس کرنے کی اجازت دی جائے'-

یہ بھی پڑھیں: telangana formation day: جانیں تلنگانہ یوم تاسیس کب اور کیوں منایا جاتا ہے؟

گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون لگایا گیا جس کی وجہ سے کئی افراد بے روزگار ہو گئے۔ اور کئی افراد کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ شادی کی تقریبات سے تعلق رکھنے والے افراد کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ سنگرس کے لیے کوئی موثر اقدام کریں اور کوٹ گائیڈلائنز کے ذریعے ایونٹس کرنے کی اجازت دی جائے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.