ETV Bharat / city

عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس لیڈر جے سریش نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی

علاحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے والے عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس لیڈر جے سریش پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ سریش کے آبائی ضلع سوریہ پیٹ کے پاترلہ پہاڑ علاقہ میں 20 نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ اس واقعہ میں سریش، اس کا بھائی مہیش اور بعض دیگر گاؤں والے زخمی ہوگئے۔

Symbolic image
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 1:26 PM IST

آتماکور ایس منڈل کے پاترلہ پہاڑ کے رہنے والے سریش یادو دیہات میں جاترا میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ مندر کے قریب ان پر نامعلوم افراد نے یہ حملہ کیا۔ ساتھ ہی ان کے بھائی اور بعض مقامی افراد پر بھی یہ حملہ کیا گیا۔ زخمی سریش اور مہیش کو علاج کے لئے فوری طور پر سوریہ پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ان کو پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:الہ آباد ہائی کورٹ نے مذہب تبدیلی آرڈیننس کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستیں مسترد کی

سریش نے حال ہی میں حضورآباد پہنچ کر سابق وزیر ای راجندر جنہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی سے ملاقات کرتے ہوئے یگانگت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی حمایت ان کو حاصل ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ای راجندر کی طرف سے انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس واقعہ کے اندرون دو دن سریش پر حملہ کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.