تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل کی ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور آج مسافروں کا غیر معمولی ہجوم میٹرو اسٹیشنوں پر دیکھا گیا ہے۔
میٹرو اسٹیشنوں میں 12بجے دن تک تقریباً ایک لاکھ مسافرین دیکھے گئے جو معمول کی تعداد 50ہزار کی دوگنی تعداد ہے۔
عام دنوں میں 50ہزار مسافر، میٹرو اسٹیشنوں میں آتے ہیں۔ آرٹی سی کی ہڑتال کے پیش نظر میٹرو ریل کے عہدیداروں نے ہفتے کو 10بجے دن تک 810 ٹرپس چلائیں۔
دسہرہ کی تعطیلات ہونے کے سبب مسافروں کا زائد ہجوم میٹرو اسٹیشنوں پر دیکھا جا رہا ہے۔حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ اگر آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری رہتی ہے تو اضافی اسٹاف کے ساتھ مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ مسافرین کی سہولت کے لئے اضافی کاؤنٹرز کئی اسٹیشنوں پر لگائے گئے ہیں۔