ETV Bharat / city

بتکماں تہوار کے موقع پرحکومت تلنگانہ کا تحفہ - بتکماں تہوار  پورے تلنگانہ او ر آندھراپردیش کے کچھ علاقوں میں نو دن تک منایا جاتا ہے

تلنگانہ کی خواتین کے لئے اس مرتبہ رنگارنگ بتکماں تہوار ہوگا، کیونکہ حکومت کی جانب سے ان میں رنگارنگ ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔یہ ساڑیاں بتکماں تہوار کے موقع پر تحفہ کے طورپر تقسیم کی جارہی ہیں۔ 1.02کروڑساڑیوں کی تقسیم کا عمل ریاست بھر میں 23ستمبر سے شروع ہوا۔

بتکماں تہوار کے موقع پرحکومت تلنگانہ کا تحفہ
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 2:49 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:54 PM IST

یہ ساڑیاں تلنگانہ کے ضلع سرسلہ میں 313کروڑ روپئے کے صرفہ سے بنائی گئی ہیں۔ہر ساڑی کی قیمت 300روپئے ہے اور یہ صد فیصد پالسٹر سے بنائی گئی ہے۔اس میں زری کا کام بھی کیاگیا ہے۔یہ ساڑیاں دس مختلف قسم کے شیڈس، دس ڈیزائنس اور دس مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔

سرسلہ کے بنکروں کے ذریعہ یہ ساڑیاں تیار کروائی گئی ہیں جن کو ان ساڑیوں کی تیاری کے ذریعہ مدد مل رہی ہے۔اس کے ذریعہ تقریبا 16,000بنکروں کو روزگار کےمواقع فراہم کئے جارہے ہیں اور پریشان حال بنکر طبقہ کی آمدنی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ان کی آمدنی جو پہلے ماہانہ 8000تا12000روپئے تھی اب بڑھ کر تقریبا 16000تا20000روپئے ہوگئی ہے۔
عہدیداروں کے مطابق 2017میں تقریبا 95لاکھ ساڑیوں کی تقسیم کی گئی تھی جبکہ 2018میں 96.70لاکھ ساڑیوں کی تقسیم کا کام کیاگیا تھا۔
بتکماں تہوار پورے تلنگانہ او ر آندھراپردیش کے کچھ علاقوں میں نو دن تک منایا جاتا ہے،یہ تہوار خواتین کے احترام میں منایا جاتا ہے۔

Intro:Body:

kdd

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.