ETV Bharat / city

تلنگانہ: مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین کی کے سی آر سے ملاقات

سیکریٹریٹ کی انہدام شدہ مساجد کی تعمیر کے مطالبے کو لے کر آج رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی قیادت میں مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر مذہبی تنظیموں کے وفد نے تلنگانہ وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔

muslim personal law board members meet kcr on mosque demolition issue

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:49 PM IST

وفد نے کے سی آر کو سیکریٹریٹ کی انہدام شدہ دو مساجد کو اسی مقام پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کے بقول وزیر اعلی کے سی آر نے سیکریٹریٹ کی منہدم شدہ مسجد کو اسی مقام پر تعمیر کرنے کا یقین دلاتے ہوئے اکتوبر میں ہی ان کا سنگ بنیاد رکھنے کا تیقن دیا۔

ویڈیو

سیکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے وزیر اعلی سے گفتگو کی تفصیلات سے واقف کروایا اور بتایا کہ ان مساجد کی تعمیر کے علاوہ مساجد کے درمیان خالی جگہ پر مسجد انتظامیہ کے لیے کوارٹر بھی تعمیر کیے جائیں گے اور اس کا نئے سرے سے وقف ریکارڈ میں اندراج کیا جائے گا۔ مولانا نے وزیر اعلی کے اس اقدام کی ستائش کی۔

بیریسٹر اویسی نےاس موقع پر بتایا کہ ان مساجد کے علاوہ وزیر اعلی سے محبوب نگر ضلع کے نارائن پیٹ کا م ہوم شدہ عاشور خانہ اور عنبر پیٹ کی ایک خانہ مسجد و عاشور خانہ سمیت گچی باؤلی علاقے میں چھ برس قبل اعلاکردہ اسلامک سنٹر کا وعدہ بھی بہت جلد پورا کیا جائے گا۔ طویل عرصے سے زیر التواء انیس الغرباء کی تیز رفتار تعمیر کو بھی جلد مکنل کرنے کا وزیر اعلی نے یقین دلایا۔

علاوہ از ایں شہر کے گرد و نواح میں مسلمانوں کے قبرستان کیلئے سو ایکڑ اراضی کی نشاندہی کیلئے حکام کو ہدایت دی۔ اسد اویسی نے مساجد کی تعمیر و اقلیتوں دیگر امور حکومت کے تیقنات کی ستائش کی اور تلنگانہ کے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ سیکریٹیریٹ میں دو مساجد ایک مندر اور گرجا کی تعمیر کرکے حکومت تلنگانہ کی گنگا جمبی تہذیب برقرار رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.