ETV Bharat / city

تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کا مانسون سیشن شروع

تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کا مانسون سیشن رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری کے ساتھ شروع ہوا جس دوران سابق صدر پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تلنگانہ اسمبلی وکونسل کا مانسون سیشن شروع

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 4:10 PM IST

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کا مانسون سیشن رہنمایانہ اصولوں جیسے لازمی طور پر ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور صحت کے تحفظ کے دیگر اصولوں کے ساتھ منعقد ہوا۔

منتخب عوامی نمائندوں، عہدیداروں، پولیس، ملازمین اور صحافیوں کو کووڈ 19 کی منفی رپورٹ کی نقل پیش کرنے کے بعد ہی ایوان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ایوان میں وزیٹرس کو آنے سے روک دیا گیا۔

پہلے دن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی موت پر پارٹی خطوط سے بالاتر ہو کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملک کے لئے مختلف حیثیتوں سے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے لئے پرنب مکھرجی کے رول کو یاد کیا۔ انہوں نے پرنب مکھرجی کو ہندوستانی سیاست کی ایک اہم شخصیت سے تعبیر کیا اور کہا کہ 1970 کے بعد ملک کی ترقی کے لئے پرنب مکھرجی نے اہم رول ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پرنب مکھرجی کی پیدائش ایک گاؤں میں ہوئی تھی اور وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے نہر تیر کر پار کرتے تھے۔ انہوں نے ملک کے لئے کافی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔'

اس موقع پر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راو اور ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ایس راما لنگا راجو کے ساتھ ساتھ دیگر لیڈران کی جانب سے پیش کردہ تعزیتی قرارداد کے بعد ایوان کی کارروائی کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

کونسل میں بھی تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.