حیدرآباد کے علاقہ کاروان کے طالب علم محمد سہیل خان نے اس سال دسویں پاس کیا ہے۔ اس ہونہار طالب علم کو مہیندر یونائٹیڈ ورلڈ کالج یونیورسٹی نے اسکالرشپ کے ساتھ داخلے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس کالج میں دو سال کے اخراجات 42 لاکھ روپے ہوتے ہیں۔ انہیں یہ پورا خرچ دیا جائے گا۔
سہیل خان کے والد کا 2017 میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس وقت وہ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھے۔ اسکول کی ہی استانی عائشہ صدیقہ مرزا عرفان بیگ نے ان کی تعلیم کی ذمہ داری لی تھی۔ سہیل نے ان کی زیر سرپرستی اسکالرشپ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: فضائل امام حسینؓ کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد
محمد سہیل جاریہ ماہ کے آخری ہفتے میں اس کالج میں داخل ہوجائیں گے۔ یو ڈبل سی آرگنائزیشن سے بھارت میں 15 بچوں کو اسکالرشپ حاصل ہوئی ہے جس میں حیدرآباد کے محمد سہیل خان شامل ہیں۔