ETV Bharat / city

ایم آئی ایم کی جانب سے غرباء میں کھانا تقسیم - لاک ڈاون سے پریشان یومیہ مزدور

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن سے پریشان یومیہ مزدور اور غریب لوگوں کے گھروں تک مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے کھانا پہنچایا جارہا ہے۔

mim distributes food to the poor in hydrabad
ایم آئی ایم کی جانب سے غرباء میں کھانا تقسیم
author img

By

Published : May 24, 2021, 2:16 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت اس قدر تھی کہ اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ریاستوں کو دوبارہ سے لاک ڈاؤن کرنا پڑا، جس کی وجہ سے غریب لوگوں کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایم آئی ایم کی جانب سے غرباء میں کھانا تقسیم

ریاستی حکومت کی جانب سے ان غریبوں کو متعدد پریشانیوں سے بچانے کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا گیا تھا، ایسے سنگین حالات میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں غریبوں کے گھر گھر تک کھانا پہنچایا گیا۔

گزشتہ تین روز کے دوران تقریباً 44 ہزار افراد کا کھانا تقسیم کیا گیا، پہلے دن سبزی کی بریانی، دوسرے روز کھچڑا اور تیسرے دن ٹماٹر کی چٹنی اور آلو پلاؤ تقسیم کیا گیا۔ پہلے روز 14 ہزار دوسرے دن 14 ہزار اور تیسرے روز 16 ہزار افراد کے لیے کھانا تیار کیا گیا۔

گزشتہ برس لاک ڈاؤن کی مدت میں بھی سالار ملت ایجوکیشنل ٹرسٹ اور اکبرالدین اویسی کی جانب سے ایک لاکھ راشن کٹس اور ایک لاکھ پکے ہوئے کھانے غریبوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔ موجودہ لاک ڈاؤن میں بھی کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.