مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ منڈاویا 2اپریل کو حیدرآباد کی جینوم ویلی میں نیشنل اینمل ریسورس فیسلیٹی فار بائیومیڈیکل ریسرچ(این اے آرایف بی آر)مرکز کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہرحیدرآباد جو پہلے ہی مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے کئی تحقیقی و ترقیاتی اداروں کا مرکز رہا ہے میں ایک اور اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے طبی، صحت اور دواسازی کے تحقیقی اداروں میں موزوں ماحول پایا جاتا ہے۔ Union Minister Mansak Mandavia will Inaugurate the NARFBR Center
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے اس مرکز کا قیام 400کروڑروپئے کے صرفہ سے عمل میں لایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی اوراپلائیڈبائیومیڈیکل ریسرچ، جانوروں سے متعلق مخصوص ریسرچ کے لئے نہ صرف ملک بلکہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے بین الاقوامی معیارات کے مطابق اس ادارہ کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے تاکہ جانوروں کے لئے نئی دواوں، ٹیکوں اورطبی آلات کی تیاری کے سلسلہ میں بائیو میڈیکل ریسرچ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کی بائیوٹکنالوجی، بائیوفارما کے مراکز اس ادارہ میں ایک ہی چھت تلے کام کریں گے۔
یو این آئی