ETV Bharat / city

تلنگانہ میں بینکوں کے باہر طویل قطاریں

تلنگانہ حکومت کی جانب سے راشن کارڈ رکھنے والوں کے کھاتہ میں جمع کروائی گئی رقم 1500روپئے نکالنے کے لئے ریاست کے مختلف مقامات پر اے ٹی ایم کے باہر عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:55 PM IST

تلنگانہ کے بینکس کے باہر طویل قطاریں
تلنگانہ کے بینکس کے باہر طویل قطاریں

کئی مقامات پر سماجی فاصلہ کو نظر انداز کیاجارہا ہے، لاک ڈاون کے پیش نظر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اس رقم کو بینکس کے کھاتوں میں پہنچانے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق دو دن پہلے یہ رقم کھاتوں میں جمع کروائی گئی، اس رقم کو پانے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں بینکس کے باہر دیکھے جارہے ہیں۔

بینکس کے انتظامیہ نے اس رقم کو حاصل کرنے کے لئے آنے والے کھاتہ داروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تصویر اور آدھار کارڈ لازمی طورپر لائیں، بعض بینکس میں کھاتہ داروں کو ٹوکنس دیئے جارہے ہیں۔

ان قطاروں میں خواتین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے جو چلچلاتی دھوپ کی پرواہ کئے بغیر قطاروں میں اس رقم کو حاصل کرنے کے لئے ٹہررہی ہیں کیونکہ لاک ڈاون کے سبب زیادہ ترخاندانوں اور بالخصوص یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو شدیدترین مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.