ETV Bharat / state

ڈپٹی اسپیکرنے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی - Deputy Speaker of Maharashtra

مہاراشٹرکے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے مہاراشٹر کی وزارت کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

مہاراشٹر کے ڈپٹی اسپیکر نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
مہاراشٹر کے ڈپٹی اسپیکر نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی (TWITTER)

ممبئی: مہاراشٹر کے ڈپٹی اسپیکر اور ایم ایل اے نرہری جروال نے مہاراشٹر کی وزارت کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی لیکن حفاظتی جال میں گرنے سے ان کی جان بچ گئی۔ انہوں نے یہ سخت قدم ایس ٹی (شیڈول ٹرائب) ریزرویشن کے خلاف دھنگر برادری کے مطالبے کے جاری احتجاج کے درمیان اٹھایا ہے۔

چھلانگ لگانے کے بعد قبائلی رہنما کو حفاظتی جال سے باہر نکالے جانے کے کئی مناظر سامنے آئے ہیں۔ رہنما کو حفاظتی جال پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ افسران کو ان تک پہنچنے اور انہیں حفاظت میں لانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نرہری دو روز قبل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے سے ملنے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ اس کے بعد وہ جمعہ کو وزیراعلیٰ سے ملنے بھی گئے، لیکن وزیراعلیٰ موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: دہلی: ڈاکٹر قتل معاملہ میں ایک نابالغ لڑکا گرفتار - Delhi Doctor Murder

آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ نرہری کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی نیٹ پر کود پڑے۔ قبائلی ایم ایل اے بھی ان میں شامل تھے۔ تمام ایم ایل اے نیٹ پر کھڑے ہو گئے اور نعرے لگانے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.