ETV Bharat / city

تلنگانہ میں لاک ڈاون میں سختی جاری - there is red zone

تلنگانہ میں لاک ڈاون میں سختی جاری ہے۔ لیکن اس دوران دکانوں میں ضروری اشیاکی خریداری کے لئے لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا جارہا ہے، اس لاک ڈاون کے نتیجہ میں غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں۔

تلنگانہ میں لاک ڈاون پر عمل آوری جاری
تلنگانہ میں لاک ڈاون پر عمل آوری جاری
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 2:33 PM IST

بعض تنظیموں اور نوجوانوں کی جانب سے پریشان حال افراد، غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر اپنی زندگی گذارنے والوں کے لئے کھانے کا اپنے طور پر انتظام کیاجارہا ہے، لاک ڈاون کے نتیجہ میں ضروری اشیا بھی کافی مہنگی ہوگئی ہیں۔

تلنگانہ کے اضلاع ریڈ، اورینج اور گرین زون میں منقسیم کئے گئے ہیں، ان زون میں صورتحال کی بنیاد پر لاک ڈاون پر عمل کیاجارہا ہے، ریڈزون میں حیدرآباد، نظام آباد، وارنگل اربن، رنگاریڈی، جوگولامباگدوال، میڑچل، ملکاجگری، کریم نگر، نرمل شامل ہیں۔

اورینج زون میں سوریہ پیٹ، عادل آباد، محبوب نگر، کاماریڈی، پداپلی،وقار آباد، سنگاریڈی، جئے شنکر بھوپال پلی، کھمم، بھدرادری کوتہ گوڑم شامل ہیں۔

جبکہ اورینج زون میں مُلگ، جگتیال، جنگاوں، میدک، ناگرکرنول، کومرم بھیم آصف آباد، محبوب آباد، راجنا سرسلہ، سدی پیٹ شامل ہیں۔

ریڈ زون ایسے علاقے کو نشان زد کیے گئے ہیں جہاں زیادہ تعداد میں مریض ہوتے ہیں جہاں پر سختی کے ساتھ لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایاجاتا ہے، حکومت گھر گھر سہولیات مثلا کھانے پینے کی اشیا وغیرہ فراہم کرتی ہے۔

اورینج زون اس علاقہ کو بنایاجاتا ہے جہاں پر صرف چند ہی معاملات ہوتے ہیں اور کورونا کے مثبت معاملات کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوتا، اس زون میں صرف چند پابندیاں ہی عائد کی جاتی ہیں جہاں محدود عوامی ٹرانسپورٹ ہوتا ہے۔ ضروری اشیا کی تیاری کرنے والے اداروں کو سماجی فاصلہ کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ اور جب 14 دنوں کے دوران کوئی بھی نیا معاملہ درج نہیں ہوتا تو ریڈ زون کو آرینج زون میں تبدیل کیاجاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.