پولیس کمشنر نے اس ویڈیو کے ساتھ انگریزی میں کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران کئی جنکشنس پر بیشتر سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔زندگی، وقت سے زیادہ قیمتی ہے اسی لئے سڑکوں پر جانے کے دوران جلد بازی نہ کریں۔آپ کی زندگی نہ صرف آپ کے خاندان کے لیے اہم ہے بلکہ ملک کے لیے بھی اہم ہے۔ٹریفک قواعد پر ہمیشہ عمل کریں اور گاڑی چلاتے ہوئے سیل فون کا استعمال نہ کریں۔
زندگی وقت سے زیادہ قیمتی: کمشنر پولیس حیدرآباد - گاڑی چلاتے ہوئے سیل فون کا استعمال نہ کریں
کمشنر آف پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے گاڑی سواروں سے کہا کہ وہ اوور ٹیک نہ کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ 8 سکنڈ کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک بائیک سوار کی جان، بڑی لاری سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں جاتے جاتے بچ گئی۔
زندگی وقت سے زیادہ قیمتی: کمشنر پولیس حیدرآباد